The news is by your side.

Advertisement

امریکی بلاگر سنتھیا رچی کو عدالت نے طلب کرلیا

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی عدالت نے امریکی بلاگر سنتھیا رچی کو طلب کرلیا جبکہ یوسف رضا گیلانی نے ملاقات کی تصدیق بھی کردی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی بلاگرسنھتیا رچی کی جانب سے بےنظیربھٹو کےخلاف الزامات عائدکرنے پر پیپلزپارٹی اسلام آباد کے صدر نے غیرملکی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کروانے کی کوشش کی مگر ایف آئی آر نہ کٹ سکی۔

پیپلزپارٹی اسلام آباد کے صدر کی سینتھیارچی کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کی درخواست پر اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے سماعت کی اور امریکی بلاگر کو چیف آف پیس میں  پیش ہونے کا حکم جاری کیا۔

عدالت نے ایف آئی اےسائبرکرائمز اورپی ٹی اے حکام سمیت دیگر کو بھی پیش ہونے کا حکم جاری کیا۔ اسلام آباد سیشن کورٹ میں درخواست کی سماعت 9 جون بروز منگل ہوگی۔

مزید پڑھیں : امریکی خاتون کے رحمان ملک سمیت پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت پر سنگین الزامات

عدالتی نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ ’ امریکی صحافی سینتھیا ڈی رچی 9 جون کواصالتاً یا وکلاتاً پیش ہوں‘۔

یوسف رضا گیلانی کی تصدیق

دوسری جانب سابق وزیر اعظم اور پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے الزامات عائد کرنے پر سنتھیا رچی کے خلاف ہتھک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کردیا۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ سنتھیا رچی نے بےبنیاد الزامات لگا کر میری ساکھ کو مجروح کی، خاتون کے خلاف پاکستان اور امریکا میں ہتھک عزت کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ سنتھیارچی نے بختاور بھٹو پر بھی بے بنیاد الزامات عائد کیے جس ہم نے کو نظر انداز کیا، انہوں نے بینظیر بھٹو کےخلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے جس سےجذبات مجروح  ہوئے، پیپلزپارٹی کی جانب سے دیے جانے والے شدید ردعمل اور ایف آئی اے میں طلبی پرسنتھیا نے بےبنیاد الزام لگایا۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ’بطور وزیر اعظم سنتھیا سے کوئی ملاقات نہیں کی،  وفود سےکی گئی ملاقاتوں میں سنتھیاموجود تھیں تو علم نہیں، امریکی خاتون سے پہلی اور آخری ملاقات 2019میں سفارت کار کےگھر پر ہوئی جس میں جلیل عباس جیلانی اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے‘۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی شہری سنتھیارچی کے پیپلزپارٹی کی قیادت پر الزامات نے تہلکہ مچادیا

یاد رہے کہ ایک روز قبل پاکستان میں مقیم امریکی شہری سنتھیا ڈی رچی نے سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور پی پی رہنما مخدوم شہاب الدین پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ رحمان نے 2011 میں اس وقت زیادتی کی جب وہ وزیر داخلہ تھے۔

سنتھیا رچی نے الزام عائد کیا تھا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ایوان صدر میں دست درازی کی جبکہ سابق وزیر صحت مخدوم شہباب الدین پر بھی بدسلوکی کا الزام عائد کیا۔

بعد ازاں امریکی خاتون شہری کے الزامات پر یوسف رضا گیلانی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ سنتھیا رچی نے عالمی رہنما بینظیر بھٹو پر بھی الزامات لگائے تھے جس پر پیپلزپارٹی کی جانب سے سخت ردعمل دیا گیا تھا۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں