تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

اسلام آباد میں کرونا کے بڑھتے کیسز، مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر انتظامیہ نے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مقامی انتظامیہ نے سیکٹر ایف 6 ٹو، سیکٹر ایف فو، سیکٹر ایف ٹین فور، آئی ٹین ٹو کی مختلف گلیاں سیل کردیں۔

انتظامیہ کے مطابق کرونا کے مثبت کیسز آنے کے بعد مخصوص گلیوں کو سیل کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نےگلیاں سیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے بعد مذکورہ علاقوں میں شہریوں کی آمد و رفت محدود ہوگی جبکہ میڈیکل اسٹور اور اشیائے خوردونوش کے علاوہ دیگر دکانیں شام پانچ بجے تک بند کردی جائیں گی۔

شہریوں کو بنا ضرورت گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی اور جو شہری گھروں سے باہر نکلیں گے انہیں ماسک کا استعمال لازمی کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ وزارت قومی صحت نے اسلام آباد میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی سفارش کی تھی۔

ڈی ایچ او نے وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ کے نام مراسلہ لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ مختلف سیکٹرز کی گلیوں میں کورونا سرویلنس کی، بعض گلیوں میں کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

ڈی ایچ او کا مراسلے میں کہنا تھا کہ کورونا وائرس کیسز والی گلیوں کی بندش ناگزیر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 1 ہزار 78 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار 186 تک پہنچ گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 20 مریضوں کا انتقال ہوا جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 795 تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8 مریضوں کو وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا، مجموعی طور پر 632 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Comments

- Advertisement -