منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

سیکیورٹی فورسزکا ٹانک میں آپریشن، خودکش بمبار ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے ایک خود کش بمبار کو ہلاک کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ٹانک کے علاقےدیال روڈ پر خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن کےدوران ایک خودکش بمبارماراگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی علاقے میں کالعدم ٹی ٹی پی کےدہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع کی گئی، دہشتگرد کےساتھیوں کی تلاش کیلئےکلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، دہشت گرد گرفتار

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں ،سہولتکاروں کےخاتمے کیلئے آپریشن جاری رہےگا۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی یہ دوسری کارروائی ہے، اس سے قبل سرواکئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دہشت گرد اللہ نور کو حراست میں لیا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد اللہ نور کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہے، اللہ نور آپریشن کے دوران برقعہ پہن کر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، آپریشن میں مختلف ہتھیار، گولیاں، گرینیڈز اور آلات مواصلات برآمد ہوئے تھے۔

اسے بھی پڑھیں: نوشکی اور پنجگور میں فورسز کے آپریشنز مکمل، 20 دہشت گرد ہلاک

دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سکیورٹی فورسز نے پنجگور اور نوشکی میں کلیئرنس آپریشنز مکمل کر لیے، آپریشنز 20 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے 2 فروری کی رات نوشکی اور پنجگورمیں سکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملے کیے، سکیورٹی فورسز نے دونوں مقامات پر دہشت گردوں کے حملے ناکام بنائے۔

یاد رہے کہ 2 فروری کو پاک فوج نے دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام بناتے ہوئے 13 دہشت گرد ہلاک کر دیے تھے جبکہ ایک افسر سمیت 7 اہلکار شہید ہوئے تھے، دہشت گرد افغانستان اور بھارت میں ہینڈلرز کے ساتھ رابطے میں تھے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں