اسلام آباد: عسکری قیادت کی جانب سے آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کے 4 سال مکمل ہونے پر قوم کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے پلوامہ فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان پر بزدلانہ حملے کی کوشش کی، لیکن پاکستان نے جرأت مندانہ انداز میں بھارت کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ دن اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی امن پسند قوم ہیں، تاہم مادر وطن کے دفاع کے لیے مسلح افواج نے ہمہ وقت تیار ہونے کا ثبوت دیا ہے۔
انھوں ںے کہا پاکستان جارحیت مسلط کرنے پر جنگ دشمن تک لے گیا، بھارت کو خوش فہمی میں بھرپور جواب کا سامنا کرنا پڑا، کسی بھی مہم جوئی کا قوم کے تعاون سے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
27فروری : پاک فوج کے آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کو 4 سال مکمل
یاد رہے کہ 27 فروری 2019 کو دراندازی کرنے والے 2 بھارتی طیاروں کو پاکستان نے مار گرایا تھا، نہ صرف گرایا بلکہ پاکستان نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو زندہ گرفتار بھی کیا اور بعد ازاں فنٹاسٹک چائے پلاکر باعزت طریقے سے رخصت کیا۔