تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال کو 50 دن مکمل، حالت تشویشناک

غزہ: فلسطینی اسیران کی بھوک ہڑتال کو 50 دن مکمل ہوگئے، قیدیوں کو بھوک ہڑتال کے باوجود بار بار ایک سے دوسری جیل میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے تعلق رکھنے والے دو فلسطینیوں عودی الحروب اور حسن العویوی مسلسل 50 سے صہیونی زندانوں میں انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کلب برائے اسیران نے کہا کہ دونوں فلسطینی اسیران کو صہیونی حکام کی طرف سے ان کی بھوک ہڑتال کے باوجود بار بار ایک سے دوسری جیل میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

دونوں بھوک ہڑتالی اسیران پر بھوک ہڑتال ختم کرنے کے لیے مسلسل دباﺅ ڈالا جا رہا ہے۔ انہیں اس وقت الرملہ میں قائم ‘نیتزان’ جیل میں ڈالا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 35 سالہ عودی الحروب الخلیل کے دیرسامت قصبے سے تعلق رکھتے ہیں جنہیں دسمبر 2018ءکو اسرائیلی فوج نے حراست میں لے لیا تھا۔

وہ 10 بچوں کے باپ ہیں جب کہ 35 سالہ حسن العویوی کو جنوری 2019ءسے حراست میں لے لیا۔ عویوی تین بچوں کے باپ ہیں۔

رملہ، قابض اسرائیلی فوج کے گھروں پر چھاپے، 12 فلسطینی اغوا کر لئے

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں قابض اسرائیلی فوج نے گھروں پر چھاپوں کے دوران مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سے 12 فلسطینی اغوا کیے تھے، اسرائیلی فوج نے جنین کے پناہ گزین کیمپ پر فائرنگ کرکے کئی فلسطینیوں کو زخمی بھی کردیا تھا۔

Comments

- Advertisement -