تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نیتن یاہو کے اشتعال انگیز بیانات، اقوام متحدہ نے خبردار کردیا

نیویارک: اقوام متحدہ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس قسم کے بیانات سے گریز کریں جس سے اشتعال انگیزی پیدا ہو۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ نے اسرائیلی وزیراعظم کے انتخابی کامیابی کی صورت میں مغربی کنارے کو صہیونی ریاست میں ضم کرنے کے اعلان کو غیرقانونی قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ انہیں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے اس منصوبہ سے متعلق جان کر دکھ ہوا ہے جس میں انہوں نے انتخابی کامیابی کی صورت میں مغربی کنارے کے کچھ علاقے صہیونی ریاست میں ضم کرنے کا اعلان کیا۔

انتونیو گوٹیرس کا کہنا تھا کہ ایسا اقدام غیر قانونی ہوگا جس سے علاقے میں امن کے امکانات ختم ہو جائیں گے، ان اقدامات کو عملی جامہ پہنانا دراصل بین الاقوامی قانون کی بہت بڑی خلاف ورزی ہوگا۔

نیتن یاھو کا اعلان انتخابات سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی بدترین شکل ہے، امارات

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے منگل کے روز کہا تھا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے وادی اردن کو 17 ستمبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے بعد اسرائیل میں ضم کردیں گے۔

نیتن یاہو کا ٹیلی ویژن خطاب میں کہنا تھا کہ ایک ہی جگہ ہے جہاں ہم انتخابات کے بعد ہی اسرائیلی خودمختاری کا اطلاق کرسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -