جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

’اسرائیل کا اہلِ غزہ کو موت یا نقل مکانی کا آپشن‘

اشتہار

حیرت انگیز

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطینی سفیر ماجدبامیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کےشہریوں کو موت یا نقل مکانی کا آپشن دے رہا ہے۔

سلامی کونسل اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے فلسطینی سفیر نے کہا کہ اسرائیلی کارروائیوں سےغزہ کی وسیع پیمانے پر تباہی واضح ہے اسرائیل کاغزہ میں ایک ہی مقصدہےکہ جبری نقل مکانی ہو۔

سفیر نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ کو ایسا بنا دیا کہ فلسطینیوں کی واپسی پر کوئی گھر نہ ہو اسرائیل چاہتا ہےکہ غزہ میں فلسطینیوں کی زندگی نہ رہے غزہ میں اتنی بمباری ہوچکی ہےکہ وہاں اب زندگی ممکن نہیں رہی۔

- Advertisement -

ناروے کی پناہ گزینوں کی کونسل کے مشیر نے یواین سلامتی کونسل سےخطاب میں کہا کہ سلامتی کونسل کوشہریوں کی جبری نقل مکانی کو روکنا چاہیے اسرائیل کی جانب سے مسلط انسانی امداد پر غیرقانونی پابندیاں اٹھائی جائیں۔

مشیر نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطینیوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا ہے اسرائیلی جنگ کی وجہ سےمصرمیں نقل مکانی کا خطرہ بڑھ رہا ہے اسرائیل کو عالمی قانون کی مسلسل خلاف ورزی سے روکا جائے اسرائیل کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے غیرقانونی الحاق کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں