جمعہ, اکتوبر 11, 2024
اشتہار

بیروت: اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے اہم کمانڈر شہید

اشتہار

حیرت انگیز

لبنان کے دارالحکومت بیروت کے مضافات میں اسرائیل کے فضائی حملے کے نتیجے میں حزب اللہ کے کمانڈر ابراہیم عقیل شہید ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ حزب اللہ کی رضوان فورس کے کمانڈر ابراہیم عقیل کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ارکان کے ساتھ میٹنگ کررہے تھے جبکہ حملے کے نتیجے میں ابراہیم عقیل شہید ہوگئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ابراہیم عقیل حزب اللہ کے بانی رہنماؤں میں  آخری زندہ شخصیت سمجھے جاتے تھے  اور تنظیمی ڈھانچے کے سینئر ترین رکن تھے۔

- Advertisement -

ابراہیم عقیل پر  1983 میں بیروت میں امریکی سفارتخانےمیں دھماکےکرنےکا بھی الزام تھا، بیروت میں امریکی سفارتخانے اور فوجی اڈوں پر دھماکوں میں 300 سے زائد امریکی ہلاک ہوئے تھے۔

ابراہیم عقیل کو امریکی حکومت نے مطلوب دہشت گردوں میں شامل کر رکھا تھا اور  ان کے سر پر 70 لاکھ ڈالرکا انعام رکھا گیا تھا۔

لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں 8 افراد شہید اور 59 زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے ایف 35 طیاروں کے ذریعے کیے گئے دو حملوں میں بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے میں حزب اللہ کی اہم تنصیبات کے قریب علاقے کو نشانہ بنایا۔

اس سے قبل لبنان کے المنار ٹی وی نے ایک خبر میں بتایا تھا کہ بیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ علاقے پر اسرائیلی حملے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ شمالی علاقوں میں رہنے والوں کی واپسی کیلیے جنگ ضروری ہے، لبنان میں جنگ شمال اور جنوب سے بے گھر لوگوں کی واپسی کیلیے ضروری ہے، ہم یہ جنگ نہیں چاہتے تھے لیکن حزب اللہ کو ٹارگٹ کرنا ہوگا۔

دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیلی حملوں کے جواب میں راکٹوں کی بوچھاڑ کردی۔

حزب اللہ کی جانب سے لبنان سے جنوبی اسرائیل پر 150 سے زائد راکٹ فائر کیے گئے، راکٹ گرنے سے مختلف مقامات پر آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ راکٹ حملوں میں اسرائیلی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں