تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اسرائیل نے برطانیہ سے حماس پر پابندی عاید کرنے کا مطالبہ کردیا

غزہ: فلسطین میں جارحیت اور نہتے فلسطینیوں پر مظالم ڈھانے والی اسرائیلی حکومت نے برطانیہ سے حماس پر پابندی عاید کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی حکومت برطانیہ کو اسلامی تحریک مزاحمت حماس پر پابندیاں عاید کرنے اور اسے خلاف قانون ایک دہشت گرد تنظیم قرار دلوانے کی کوشش کررہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی داخلی سلامتی کے وزیر گیلاد اردان اور برطانیہ کے پاکستانی نڑاد وزیر داخلہ ساجد جاوید کے درمیان تل ابیب میں ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات میں اسرائیلی وزیر داخلہ نے برطانیہ میں حماس کے مقربین کی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا اور وزیرداخلہ ساجد جاوید سے مطالبہ کیا کہ وہ برطانیہ میں حماس کی سرگرمیوں پر پابندیاں عاید کرے۔

اسرائیلی وزیر نے ساجد جاوید پر زور دیا کہ وہ اپنے ملک میں حماس پر پابندیوں کے ساتھ اسرائیل کے بائیکاٹ اور سرمایہ کاری روکنے کے لیے سرگرم عالمی مہم بی ڈی ایس کی سرگرمیوں پر بھی پابندی عاید کرنے کا مطالبہ کیا۔

گیلاد اردان نے کہا کہ جرمن پارلیمنٹ کی طرح برطانیہ کو بھی بی ڈی ایس کو سام دشمن قرار دینا چاہیے۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت، تین روز میں 23 فلسطینی شہید

دوسری جانب ذرایع کا کہنا ہے کہ حماس ترجمان نے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی کسی صورت فلسطین میں آزادی کی تحریک کو متاثر نہیں کرسکتا، نہتے شہری اپنا حق لے کر رہیں گے۔

یاد رہے کہ غزہ پٹی پر اسرائیلی فوج کی جانب سے گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، اب تک سینکڑوں شہری اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بن چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -