تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 15 سالہ فلسطینی لڑکا شہید

مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینی علاقے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران فائرنگ سے ایک نوعمر فلسطینی لڑکا شہید ہوگیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے میں فلسطینی مہاجرین کیمپ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک 15 سالہ فلسطینی لڑکا ارکن مظہر شہید ہوگیا، دو فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ مہاجرین کیمپ سے فوجیوں پر پتھراؤ اور فائر بم داغے گئے جس کے جواب میں کارروائی کی گئی تھی۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق نوعمر لڑکا مظہر سینے پر گولیاں لگنے سے شہید ہوا ہے جبکہ اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائی میں دو فلسطینیوں کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

مزید پڑھیں: فلسطین: اسرائیلی فوج کی فائرنگ، تین فلسطینی شہید

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ بارڈر کے قریب فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں تین نہتے فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ فلسطین میں قابض صیہونی فورسز نے فضائی حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید ہوگیا تھا، علاوہ ازیں اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے علاقے رفاہ میں بھی فضائی کارروائی کی گئی تھی تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ تین فلسطینی شدید زخمی ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ فلسطین میں قابض اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے چار نہتے فلسطینیوں کو شہید اور سینکڑوں کو زخمی کردیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -