تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اسرائیل شام تنازع، اسرائیلی فورسز نے شامی طیارہ مار گرایا

تل ابیب: اسرائیل اور شام کے درمیان تنازعے میں مزید شدت آگئی، اسرائیلی فوج نے شامی جنگی طیارے کو مار گرایا۔

تفصیلات کے مطابق شام اور اسرائیل کے درمیان تنازع انتہائی سخت ہوچکا ہے، اسرائیلی فوج نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر شامی جنگی طیارے کو مار گرایا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ایسا شامی جنگی طیارہ مار گرایا، جو اسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہو گیا تھا، مذکورہ طیارے کو میزائلو سے نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیل فوج نے موقف اختیار کیا ہے کہ جنگی طیارہ اسرائیلی فضائی حدود کی طرف بڑھ رہا تھا، جس وقت اس شامی جنگی طیارے کو پیٹریاٹ میزائلوں سے ٹارگٹ کیا گیا، اس وقت وہ اسرائیلی حدود میں دو کلومیٹر اندر تک آ چکا تھا۔


شامی فورسز کا گولان کی پہاڑیوں کے قریب قبضہ، اسرائیل کے لیے بڑا چیلنج


بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز شامی علاقے سے اسرائیل پر دو راکٹ بھی فائر کیے گئے تھے، جنہیں فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں اسرائیل کے سرحد کے قریب ایک ڈرون دیکھا گیا تھا جسے اسرائیلی فوج نے کارروائی کرتے ہوئے تباہ کردیا تھا، اس سے متعلق کہا جارہا ہے کہ مذکورہ ڈرون شام کی جانب سے بھیجا گیا تھا۔

یاد رہے کہ یہ واضح نہیں کہ اس ڈرون کو کس مشن پر اور کس نے بھیجا تھا، تاہم شامی سرحد کے قریب گولان کی مقبوضہ پہاڑیوں کے علاقے میں اسرائیلی فوج کی طرف سے بجائے گئے خطرے کے سائرن بھی سنائی دیے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -