تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

اسرائیلی فوج کی بربریت، فلسطینی نوجوان شہید

غزہ: اسرائیلی فوج نے بربریت کی انتہا کر دی، قابض فورسز کی فائرنگ سے نوجوان شہید ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں فلسطینیوں کی جانب ٹرمپ پلان کے خلاف مظاہرہ جاری تھا کہ اس دوران صہیونی فورسز نے مظلوموں پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید ہوگیا۔

اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔

دوسری جانب قابض فوج نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں نے پہلے فورسز پر حملے کیے جبکہ جوابی کارروائی میں نوجوان کی ہلاک ہوئی۔ اس واقعے کے دوران دو فوجی بھی زخمی ہوئے۔

فلسطین نے امریکی صدر کا منصوبہ مسترد کردیا

خیال رہے کہ حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے لیے امن منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ مقبوضہ یروشلم اسرائیل کا غیرمنقسم دارالحکومت جبکہ مشرقی علاقہ فلسطین کا دارالحکومت رہے گا۔ اس منصوبے کو فلسطینی اتھارٹی نے مسترد کرتے ہوئے ناقابل برداشت قرار دیا۔

اسرائیلی وزیراعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بیت المقدس اسرائیل کا غیرمنقسم دارالحکومت رہے گا جبکہ فلسطینیوں کو مقبوضہ مشرقی یروشلم میں دارالحکومت بھی فراہم کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -