جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

اسرائیلی فورسز کی نابلس اور رام اللہ میں بھی وحشیانہ کارروائی، 4 فلسطینی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی فورسز کی جنین میں وحشیانہ کارروائیوں کے بعد نابلس اور رام اللہ پر بھی حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جنین میں وحشیانہ کارروائیوں کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس اور راملہ پر حملہ کردیا جہاں فورسز کی جارحیت سے چار فلسطینی شہید ہو گئے۔

قابض اسرائیلی فورسز نے 2  افراد حمزہ مقبول اور خیری شاہین کو نابلس میں گھر کا محاصرہ کر کے شہید کیا جبکہ عبدالجواد کو سفاعت کیمپ کے قریب غیر قانونی اسرائیلی چوکیوں کے خلاف احتجاج کے دوران گولی ماری۔

- Advertisement -

مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں قائم ابو دیس قصبے کے پہاڑی کیمپ کے قریب بھی قابض فوج نے ببمباری کی۔

فلسطین کے علاقے جنین میں جنونی صیہونی فوج کا آپریشن ختم ہونے کے بعد جہاں ہر سو تباہی کے مناظر وہیں جنازے بھی اٹھے۔ کوئی اپنے گھر کی تباہی کو دیکھ کر پریشان ہے تو کوئی اپنے پیاروں کے شہید ہونے پر غمزدہ ہے۔

آپریشن ختم ہونے کے بعد میتیں گھروں سے نکلیں تو ہر آنکھ اشک بار تھی، شہداء کے جنازوں میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ اس موقع پر صیہونی مخالف نعروں سے فضا گونج اٹھی ، شہداء کو اجتماعی قبر میں سپردِ خاک کرنے کے بعد فلسطینیوں نے احتجاج کیا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں