تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کر کے فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا

یروشلم: قابض اسرائیلی فورسز نے راماللہ کے علاقے میں فائرنگ کر کے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 19 سالہ نیہاد امین برغوطی کو فائرنگ کر کے شہید کیا گیا، وزارت صحت نے نوجوان کی شہادت کی تصدیق کردی۔

راماللہ میں فلسطینیوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ جاری تھا جس پر قابض اسرائیلی فورسز نے فائرنگ شروع کر دی اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی۔

رپورٹس کے مطابق صیہونی اہلکاروں نے نیہاد امین کے پیٹ میں گولیاں ماریں جس کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نیہاد نے وہیں دم توڑ دیا۔

اس سے قبل 8 فروری کو اسرائیلی فوجیوں نے نابلس میں ایک کار پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 3 فلسطینیوں کو شہید کر دیا تھا۔

 فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں تین فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کر دیا، واقعے پر فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق مقتولین کی شناخت اشرف مبسلات، ادھم مبروکہ اور محمد دخیل کے نام سے ہوئی۔

وفا نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے شمالی شہر میں کار پر فائرنگ کی، ایجنسی کی طرف سے شیئر کی گئی فوٹیج کے مطابق کار گولیوں سے چھلنی تھی۔

Comments

- Advertisement -