10.6 C
Dublin
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

اسرائیل کا الفخورہ پناہ گزین کیمپ پر حملہ، بچوں سمیت 200 فلسطینی شہید

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیل نے الفخورہ پناہ گزین اسکول کیمپ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 200 فلسطینی شہید ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے اقوام متحدہ کے تحت چلنے والے الفخورہ پناہ گزین اسکول کیمپ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 200 فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسکول کیمپ میں سیکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے پناہ لے رکھی تھی۔

- Advertisement -

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے کے بعد کیمپ میں ہر طرف لاشیں نظر آرہی ہیں۔

علاوہ ازیں عرب میڈیا کے مطابق مقامی اسپتال کے ڈائریکٹر نے خان یونس کی رہائشی عمارت پر اسرائیلی حملے میں 26 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے۔

نصر اسپتال کے ڈائریکٹر نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ خان یونس کے حماد شہر پر ہونے والے حملے کے بعد اسپتال میں 26 لاشیں اور 23 زخمی لائے گئے جن کو شدید زخم آئے ہیں۔

شمالی غزہ کےکئی علاقوں میں اسرائیلی طیاروں کی شدید بمباری جاری ہے جہاں اسکولوں، رہائشی عمارتوں اور اسپتالوں پر بم برسائے جارہے ہیں جب کہ اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 12 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 30ہزار سے زیادہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں