غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے خون کی ہولی کھیلنے کا سلسلہ جاری ہے، تازہ بمباری میں مزید 45 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ غزہ پٹی پر کل سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 45 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا، پیر کو غزہ میں صلاح الدین اسکول پر اسرائیلی حملے میں 5 فلسطینی جام شہادت نوش کرگئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شمالی غزہ پر اسرائیلی محاصرے کے دوران 100 دنوں میں بمباری سے تقریباً 5 ہزار فلسطینی شہید یا لاپتا ہو چکے ہیں اور 9 ہزار 500 زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب غزہ کی شمالی پٹی میں حماس کے ساتھ جھڑپ کے دوران 5 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے، اسرائیل نے بھی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی۔
شمالی پٹی میں 5 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 10 زخمی ہوئے، جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق آج صبح غزہ کی شمالی پٹی میں ایک حملے میں 5 فوجی ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہوگئے۔
یمن سے میزائل حملہ، اسرائیل میں سائرن بج اُٹھے
رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجیوں میں ایک کیپٹن اور 4 سارجنٹ شامل ہیں، مارے جانیوالے تمام فوجی نحال بریگیڈ کے ریکی یونٹ میں تعینات تھے۔