اسرائیل فوج نے غزہ کے ساتھ ساتھ لبنان میں بھی خون کی ہولی کھیلنا شروع کردی۔ اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے لبنانیوں کی تعداد 492 ہوگئی جبکہ 1645 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق لبنان کی وزرات صحت نے اس حوالے سے بتایا کہ جاں بحق افراد میں 35 بچے اور 58 خواتین شامل ہیں۔
غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بیروت پر حملے میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی کرکی محفوظ ہیں، اسرائیل کا ان کی شہادت کے حوالے سے دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے لبنانی شہریوں کو حزب اللہ کے علاقوں سے دور رہنے کی وارننگ جاری کردی ہے۔ دارالحکومت بیروت میں خوف کی فضا ہے شہریوں کو فون پر حملوں کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
وزارت تعلیم نے دو دن کیلئے تعلیمی ادارے بند کر دئیے ہیں اور بڑے پیمانے پر لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔
اسرائیل حزب اللہ جنگ، امریکا نے اہم اعلان کر دیا
امریکا نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے تنازع کے مکمل جنگ میں تبدیل ہونے کا خدشہ ہے۔