جمعہ, مئی 17, 2024
اشتہار

آدابِ مجلس نہیں جانتے تو نکل جاؤ، اسرائیلی سفیر کو یو این اجلاس سے باہر نکال دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر جلعاد أردان کو جنرل اسمبلی میں ایرانی صدر کے خطاب کے دوران رکاوٹ ڈالنے کی کوشش مہنگی پڑ گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکیورٹی اہلکاروں نے منگل کو اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی تقریر پر احتجاج کرنے کے لیے جنرل اسمبلی ہال سے باہر نکالنے کے فوراً بعد حراست میں لے لیا۔

- Advertisement -

ابراہیم رئیسی جنرل اسمبلی سے خطاب کر رہے تھے کہ جلعاد أردان نے ان کی تقریر کے دوران خلل ڈالتے ہوئے شور شرابا کیا، اور پوسٹر لہرایا، جسے ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے، تاہم ایرانی صدر نے اسرائیلی سفیر کی حرکت کا نوٹس لیے بغیر سکون سے تقریر جاری رکھی۔

اسرائیلی سفیر کی حرکت پر فوری طور پر سیکیورٹی کو طلب کیا گیا، جس نے انھیں حراست میں لے کر اسمبلی سے باہر نکال دیا، اسرائیلی سفیر کو جنرل اسمبلی اجلاس سے نکالنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ واضح نہیں تھا کہ سفیر کو کیوں حراست میں لیا گیا تھا، تاہم بعد میں انھیں رہا کر دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں