تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

بیرون ملک رہ کر سعودی عرب میں کاروبار کرنا آسان

سعودی وزارت سرمایہ کاری نے بیرون ملک رہتے ہوئے بھی سعودی عرب میں کاروبار کرنے کی سہولت متعارف کرا دی۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی حکام نے سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے خواہش مند کاروباری افراد اب بیرون ملک میں رہائش پذیر ہوتے ہوئے بھی مملکت میں سرمایہ کرنے کی اجازت دے دی۔

یہ سہولت پہلے بیرون ملک رہائش پذیر افراد کو میسر نہیں تھی اور سعودی عرب میں کاروبار کرنے کےلیے سرمایہ کاروں کو خود سعودی عرب آکر لائسنس حاصل کرنا پڑتا تھا۔

اب سعودی وزارت سرمایہ کاری نے وزارتِ خارجہ اور وزارتِ تجارت کے تعاون سے بیرون ملک مقیم سرمایہ کاروں کیلئے تین زبردست اقدام اٹھائے ہیں جن کی مدد سے بیرون ملک رہتے ہوئے بھی کاروبار کےلیے لائسنس حاصل کرسکتے ہیں۔

سرمایہ کاروں کو سب سے پہلے وزارت خارجہ سے معاہدے کے لیے تصدیق کی درخواست کرنی ہوگی جس کے بعد وہ وزارت سرمایہ کاری کی ویب سائٹ پر کاروباری لائسنس کے لیے درخواست دیں گے جب کہ تیسرے مرحلے میں کاروبار کے معاہدے کی توثیق اور وزارت تجارت کیساتھ کمرشل رجسٹریشن جاری کرنے کی ضرورت ہوگی۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ تمام خدمات آن لائن حاصل کی جاسکتی ہیں، جس کی مدد سے سرمایہ کاروں کو ماضی میں پیش آنے والی مشکلات سے نجات ملے گی۔

Comments

- Advertisement -