ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

لندن میں مقیم نواز شریف کے معالج ڈاکٹرلارنس سے مشاورت جاری ہے، ڈاکٹرعدنان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان کا کہنا ہے کہ دیکھا جارہا ہے کہ نواز شریف کا پاکستان میں علاج ہوسکتا ہے یا نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 6 ہفتےمیں نوازشریف کا علاج ہوسکتا ہے یا نہیں، یہ کہنا قبل ازوقت ہے۔

ڈاکٹرعدنان نے کہا کہ علاج اور ٹیسٹوں کے لیے سینئر پروفیسرز پر مشتمل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے، لندن میں مقیم نواز شریف کے معالج ڈاکٹر لارنس سے مشاورت جاری ہے۔

- Advertisement -

نوازشریف کے ذاتی معالج نے کہا کہ نوازشریف جیل میں رہے، اسپتال میں منتقل کرنے کے لیے تجزیہ کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹرعدنان نے کہا کہ دیکھا جارہا ہے کہ نواز شریف کا پاکستان میں علاج ہوسکتا ہے یا نہیں۔

خیال رہے کہ تین روز قبل سابق وزیراعظم نواز شریف دوسری بار میڈیکل چیک اپ کے لیے شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس پہنچے تھے جہاں ڈاکٹرز نے ڈھائی گھنٹے تک ان کا طبی معائنہ کیا تھا۔

ڈاکٹروں نے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کو ادویات جاری رکھنے اور مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا۔

یاد رہے 28 مارچ کو سابق وزیراعظم نے شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس میں ڈاکٹروں سے ملاقات کی، ڈاکٹروں نے نوازشریف سے ان کی صحت سے متعلق سوالات کیے جبکہ ٹیسٹ بھی کیے گئے تھے ، ان کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں