ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پاکستان اسٹارٹ اپ فنڈ کا اجراء کر دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان اسٹارٹ اپ فنڈ کا اجراء کر دیا گیا اور فنڈ کے لیئے 2 ارب روپے مختص کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے پاکستان اسٹارٹ اپ فنڈ کا اجراء کر دیا۔

اس موقع پر نگراں وزیر آئی ٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نے پاکستان اسٹارٹ اپ فنڈ کے لیئے 2 ارب روپے مختص کیے ہیں، اس فنڈ کا مقصد پاکستان میں وینچر سرمایہ کاری تیز تر کرنا ہے۔

- Advertisement -

ڈاکٹر عمر سیف نے بتایا کہ اس فنڈ سے اسٹارٹ اپس کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی،اسٹارٹ اپ فنڈ کے ذریعے ہر اسٹارٹ اپ کو 30 فی صد معاونت فراہم کی جائے گی۔

نگراں وزیر کا کہنا تھا کہ اسٹارٹ اپ فنڈ پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، وزارت آئی ٹی اسٹارٹ اپس کو سہولیات فراہم کرنے کے لیئے کوشاں ہے، پچھلے چار برس میں پاکستانی اسٹارٹ اپس میں تقریبا 800 ملین ڈالرز بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔

انھوں نے مزید کہا کہ ملک میں آٹھ نیشنل انکیوبیشن سینٹرز اسٹارٹ اپس کو سپورٹ کر رہے ہیں، اس وقت چار ہزار سے زائد اسٹارٹ اپس کام کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں