جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

بتا دیا تھا کہ بھارت نےسلیپر سیل متحرک کیے، وزیر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیرستان حملےکے بعد بیان دیا تھا کہ بھارت نےسلیپرسیل متحرک کیے، آج کےحملےکےتانےبانےاٹھا کر دیکھ لیےجائیں تو سلیپرسیل سےملیں گے۔

اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آج صبح کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والے دہشتگرد حملےکی بھرپورمذمت کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں شہید سیکورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ رینجرز اور پولیس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وزیرستان حملےکےبعدبیان دیابھارت نےسلیپرسیل متحرک کیے، آج کےحملےکے تانےبانےاٹھا کر دیکھ لیےجائیں تو سلیپرسیل سےملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت پاکستان میں سلیپر سیل متحرک کر سکتا ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت پاکستان میں امن نہیں دیکھ سکتا، ایک طرف ہم کرتار پور راہداری کھول رہےہیں تو دوسری طرف بھارت سے امن برداشت نہیں ہورہا، بھارت دنیاکےسامنےبےنقاب ہو رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ چین کےساتھ لداخ کےمعاملےپربھارت بے نقاب ہوا، ہم بھارت کو دنیا کے سامنے مزید بےنقاب کریں گے، دنیا پاکستان کی قربانیوں کوتسلیم کررہی ہے، ہماری ایجنسیاں بھارت کےتمام حربوں کوناکام بنائیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں