تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

غیر ملکی سیاح کا پاکستان کے تاریخی مقامات کی اہمیت اجاگر کرنے کا منفرد انداز

لاہور: اٹلی کے شہر روم سے تعلق رکھنے والے مصور اینڈریا اینجیولوجی پاکستانی تاریخ اور ثقافت کو دلچسپ انداز سے بیان کر رہے ہیں، اُن کے دلچسپ طریقے سے سب کے دل موہ لیے۔

تفصیلات کے مطابق اطالوی مصور گزشتہ دنوں پاکستان کے دورے پر پہنچے اور وہ اب تک لاہور ، ملتان کے مختلف تاریخی مقامات کی سیر کرچکے ہیں۔

اینجیولوجی کسی بھی تاریخی مقام کا دورہ کرنے سے قبل اس جگہ کا خاکہ بناتے ہیں اور پھر وہاں کا دورہ کر کے خوبصورت انداز میں تصویر لے کر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کررہے ہیں۔

اطالوی مصور کو فوٹوگرافی میں بھی مہارت حاصل ہے اس بات کا انداز اُن کی انسٹاگرام پر شیئر ہونے والی تصاویر سے لگایا جاسکتا ہے۔

اینجیولوجی جس تاریخی مقام کی سیر کے لیے جاتے ہیں وہاں کا منظر اور ڈائری میں بنائے ہوئے فن پارے کو کیمرے کی آنکھ میں شاندار طریقے سے محفوظ کرتے ہیں۔

اطالوی مصور نے اب تک انسٹاگرام پر بادشاہی مسجد، ہرن مینار، مسجد وزیر خان اور ٹیکسلا، ٹھٹہ کی مسجد، ملتان کے مزار سمیت مختلف مقامات کی تصاویر شیئر کیں اور اُن کی تاریخی اہمیت بھی لکھی۔

اینڈریا اینجیولوجی پاکستان کے مثبت چہرے کو دنیا بھر میں دکھانے کی کوشش کررہے ہیں اور انہیں مقامی روایتی مبلوسات بھی بہت پسند آئے اس لیے وہ کئی تصاویر میں انہیں زیب تن کیے بھی نظر آئے۔

پاکستان کا شمار اُن ممالک میں ہوتا ہے جو قدرتی وسائل اورحُسن سے مالا مال ہے یہی وجہ ہے کہ یہاں کے تمام ہی علاقے اپنی علیحدہ جغرافیائی خصوصیت اور منفرد حسن رکھتے ہیں۔

دیکھیں: امریکی سیاح پاکستان کے دیسی کھانوں کا دیوانہ

یہ بھی دیکھیں: غیر ملکی سیاح پاکستان کا قدرتی حسن دیکھ کر حیران، ویڈیو دیکھیں

پاکستان کے شمالی علاقوں اور بالخصوص خیبرپختونخواہ کے علاقے سوات کو یورپی ملک سوئٹزر لینڈ کے ہم پلہ قرار دیا جاتا ہے، یہاں کے قدرتی حسن کو دیکھنے کے لیے سیاح دور دراز علاقوں سے آتے ہیں۔

پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کی کامیابی کے بعد غیر ملکی سیاحوں کی ایک بار پھر آمد کا سلسلہ جاری ہوگیا۔

Comments

- Advertisement -