12.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

جانِ جہاں ڈرامے کا سین وائرل ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ کا سین سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ میں حمزہ علی عباسی (شہرام)، عائزہ خان (ماہ نور)، نوال سعید (گل ریز)، مریم نفیس، سویرا ندیم، حارث وحید (تبریز)، عماد عرفانی، زینب قیوم، نور الحسن ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

جانِ جہاں کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ردا بلال نے لکھی ہے۔

- Advertisement -

ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ کا او ایس ٹی ’تیرا عشق جو طاری ہوا‘ ریلیز کردیا گیا ہے جس میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا تبریز فیکٹری کے ملازم گل ریز کے شوہر کو مروا دیتے ہیں جس کے بعد وہ عدت میں ہونے کے باوجود فیکٹری میں کام کرنے کے لیے پہنچ جاتی ہیں۔

گل ریز فیکٹری میں پہنچتی ہیں تو خاتون فیکٹری ورکرز سے کہتی ہیں کہ ’کتنی عجیب بات ہے عدت میں کام کرنے پہنچ گئی ہیں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

گل ریز کہتی ہیں کہ ’آپ سب لوگوں کا منہ بند کروانے کے لیے فتویٰ لے کر آئی ہوں کیونکہ تم لوگ نہ بھی سمجھو میرا خدا لازمی سمجھتا ہے، تم لوگوں نے سب کو ٹھیک راستے پر لگانے کا ٹھیکہ اٹھایا ہوا ہے۔‘

وہ کہتی ہیں کہ ’آپ مجھے یہ بتائیں کہ میرے شوہر عامر کی تدفین پر آپ لوگوں میں سے کون کون آیا تھا، کسی نے پوچھا بیوہ کس حال میں ہے۔‘

ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط ہر جمعہ اور ہفتے کی رات 8 بجے دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں