تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی نے کمپنی کو خیرباد کہہ دیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی نے کمپنی کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر کے سابق سی ای او جیک ڈورسی نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو چھوڑ دیا۔ جیک ڈورسی کا سوشل نیٹ ورک پلیٹ فارم سے تعلق بھی ختم ہوگیا ہے۔

25 مئی کو ٹوئٹر کے شیئر ہولڈز اجلاس میں جیک ڈورسی نے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فالوورز میں ڈرامائی کمی، وجہ کیا بنی؟

شیئر ہولڈز اجلاس میں کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سائنسدان ایلون مسک کے ساتھی ایون ڈربن کو بورڈ سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

2021 کے آخر میں جیک ڈورسی نے سی ای او کا عہدہ چھوڑا تھا تاکہ وہ اسکوائر (اب بلاک) پر توجہ مرکوز کرسکیں۔ سی ای او کا عہدہ چھوڑنے کے بعد سے ہی جیک ڈورسی نے بورڈ سے بھی الگ ہونے کا منصوبہ بنالیا تھا۔

جیک ڈورسی کمپنی کے آغاز سے ہی اس کے لیے کام کر رہے تھے۔

Comments