تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

جیکولین فرنینڈز کو بھارت چھوڑنے کا مشورہ

ممبئی : کرونا وبا سے خوفزدہ سری لنکن نژاد اداکاری جیکولین فرنینڈز کے والدین نے اداکارہ کو بھارت چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈز نے والدین کے بھارت چھوڑنے کے مشورے کا انکشاف کیا، اداکارہ نے کہا کہ بھارت میں کرونا وبا اور بلیک فنگس نامی بیماری نے والدین کو پریشان کردیا ہے۔

بھارت میں پھیلنے والے وبائی امراض روزانہ کی بنیاد پر تین ہزار سے زائد افراد کی جان لے رہے ہیں، جن سے تڑپ تڑپ کر ہلاک ہونے کی ویڈیوز اور تصاویر انٹرنیٹ اور میڈیا کے ذریعے دنیا بھر میں وائرل ہورہی ہیں۔

ان حالات کو دیکھتے ہوئے بالی ووڈ اداکارہ جیکولین کے والدین بھی اپنی بیٹی کےلیے فکر مند اور سخت پریشان ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ والدین میرے لیے فکر مند ہیں اسی لیے ان کا کہنا ہے کہ میں بھارت چھوڑ دوں اور والدین کے پاس بحرین چلی جاؤں۔

جیکولین نے بتایا کہ سری لنکا میں موجود دوست احباب و عزیز و اقارب بھی روزانہ فون کر انہیں واپس اپنے ملک (سری لنکا) آنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
جیکولین نے مزید کہا کہ میں نے بھارت چھوڑنے سے انکار کردیا ہے کیوں کہ میں یہاں مطمئن ہوں اور اپنے کام کو جاری رکھوں گی۔

Comments

- Advertisement -