تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

سکیش چندرا شیکھر نے جیکلین کو محبت بھرا خط لکھ دیا

ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ جیکلین فرنانڈز کو 200 کروڑ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار سکیش چندرا شیکھر نے جیل سے محبت بھرا خط بھیج دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جیکلین فرنانڈز ملزم کی قریبی دوست ہونے کی وجہ سے منی لانڈرنگ کیس میں شاملِ تفتیش ہیں اور کئی بار عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلیے پیش ہو چکی ہیں۔

سکیش چندرا شیکھر نے ہندو تہوار ہولی کے موقع پر خط میں انہیں مبارکباد دی اور اپنی محبت کا اظہار کیا۔ ملزم نے لکھا کہ میں ایک بہترین انسان اور میری بہت ہی خوبصورت جیکلین کو ہولی کی بہت بہت مبارکباد دیتا ہوں۔

متعلقہ: جیکلین ملک سے فرار کی کوشش کرتے ہوئے پکڑی گئیں

خط میں لکھا گیا کہ ’رنگوں کے تہوار والے دن میں تم سے وعدہ کرتا ہوں کہ جو رنگ تمہاری زندگی سے میری وجہ سے غائب ہوگئے انہیں ضرور واپس لاؤں گا اور یہ میری ذمہ داری ہے۔‘

ملزم نے لکھا کہ تم جانتی ہو میں تمہارے لیے ہر حد تک جاؤں گا، میں تم سے بہت پیار کرتا ہوں اور دعا ہے کہ تم ہمیشہ مسکراتی رہو، تمہیں اچھی طرح معلوم ہے کہ میں تمہیں کتنا چاہتا ہوں۔

کچھ روز قبل سکیش چندرا شیکھر نے منی لانڈرنگ کیس میں پیشی کے دوران احاطہ عدالت میں صحافیوں سے مختصر گفتگو میں اعتراف کیا تھا کہ جیکلین فرنانڈز کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ملزم کا کہنا تھا کہ جیکلین فرنانڈز کیس کا حصہ نہیں، وہ پریشان نہ ہوں کیونکہ میں ان کی حفاظت کیلیے موجود ہوں۔ اس نے صحافیوں سے درخواست کی کہ میری کی طرف سے اداکارہ کو ویلنٹائن ڈے کی مبارکباد دی جائے۔ اس پر ملزم کو بتایا گیا کہ جیکلین کا کہنا ہے کہ آپ نے انہیں استعمال کیا۔

متعلقہ: جیکلین کی ڈیزائینر نے اداکارہ کا بھانڈا پھوڑ دیا

ملزم نے جواب میں کہا کہ ’میں اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔ یہ بات کہنے کیلیے جیکلین کے پاس کئی وجوہات ہیں۔ جب آپ کسی سے محبت کرتے ہیں تو آپ ان کی حفاظت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔‘

Comments

- Advertisement -