تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

منی لانڈرنگ کیس میں جیکلین 4 روز میں دوسری بار طلب

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ جیکلین فرنانڈز کو دہلی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ نے منی لانڈرنگ کیس میں پھر طلب کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جیکلین فرنانڈز کو 4 روز میں دوسری بار تفتیش کے لیے طلب کیا گیا ہے، انہیں کل 11 بجے دہلی پولیس کے دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اقتصادی جرائم ونگ نے جیکلین فرنانڈز کو 14 ستمبر کو طلب کیا تھا اور ان سے 8 گھنٹے تک تفتیش کی گئی جس کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔

مزید پڑھیں: جیکلین کے کروڑوں کے اثاثے ضبط کرلیے گئے

خیال رہے کہ سرکاری تحقیقاتی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ملزم سکیش چندرا شیکھر کے خلاف 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ جیکلین کو ملزم کے ساتھ قریبی تعلقات کی وجہ سے کیس میں نامزد کیا گیا ہے۔

31 اگست کو سرکاری تحقیقاتی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے ان کے خلاف چارج شیٹ پیش کی تھی جس میں تہلکہ خیر انکشافات ہوئی تھے۔

چارج شیٹ کے مطابق: ’جیکلین نے بتایا کہ وہ سکیش چندرا کو نہیں جانتیں، دراصل انہوں نے غلط بیانی کی۔ وہ ملزم کے جرائم سے واقف ہونے کے باوجود نہ صرف اس کی دوست رہیں بلکہ مہنگے تحائف بھی وصول کیے۔ انہوں نے جان بوجھ کر ملزم کے جرائم پر پردہ ڈالا اور مالی فوائد حاصل کیے۔ جیکلین کے ہیئر اسٹائلسٹ شان نے 2021 میں انہیں ملزم کے بارے میں سب کچھ بتایا مگر انہوں نے سب نظر انداز کر دیا‘۔

مزید پڑھیں: نورا فتیحی کو بھتہ خوری اور منی لانڈرنگ کیس میں کلین چٹ مل گئی

اس میں مزید کہا گیا تھا: ’جیکلین اعتراف کر چکی ہیں کہ انہوں نے ملزم سے پانچ مہنگی گھڑیاں، زیوارت، 65 جوتے، 47 سوٹ، 32 بیگ، 9 پینٹنگ اور برتنوں کا ایک سیٹ حاصل کیا۔ مجرم نے 2021 میں اداکارہ کے والدین کو 2 کاریں بطور تحفہ دیں جس کے بارے میں جیکلین نے تفتیش کے دوران پوچھنے کے باوجود نہیں بتایا۔ جیکلین نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ سکیش چندرا نے انہیں سری لنکا میں جائیداد بھی خرید کر دی‘۔

تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ جیکلین نے منی لانڈرنگ کی رقم مہنگے تحائف کی مدد سے یہاں سے وہاں کی، انہوں نے اپنے اسٹاف کو ملزم سے متعلق معلومات بھی ڈیلیٹ کرنے کی ہدایت کی تاکہ وہ گرفت میں نہ آسکیں۔

چارج شیٹ کے مطابق سکیش چندرا نے جیکلین کو 7 کروڑ 12 لاکھ روپے دیے جبکہ ان کی بہن کو 1 کروڑ 26 لاکھ، بھائی کو 15 لاکھ روپے اور آسٹریلیا میں 5 کروڑ 71 لاکھ کے تحائف دیے۔

Comments

- Advertisement -