منگل, جولائی 9, 2024
اشتہار

یورپین کمیشن کے سابق صدر جیک ڈیلور چل بسے

اشتہار

حیرت انگیز

یورپین کمیشن کے سابق صدر اور ’یورو‘ کی بطور کرنسی بنیاد رکھنے والے جیک ڈیلور98 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جیک ڈیلور ایک سوشلسٹ سیاستدان تھے جنہوں نے 1985 سے لیکر 1995 تک یورپین کمیشن کے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں، اس سے قبل صدر متراں کے دور میں وہ فرانس کے وزیر خزانہ بھی رہے۔

جیک ڈیلورس انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ جیک ڈیلور کا نام یورپین سنگل مارکیٹ اور یورو کی بطور کرنسی بنیاد رکھنے والے کے علاوہ یورپی پروجیکٹ کے بہت سے بنیادی کاموں سے منسلک ہونے والے کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

- Advertisement -

بھارت میں انسانی اسمگلنگ عروج پر پہنچ گئی

ان اقدامات میں شینگن پاسپورٹ، فری ٹریول ایریا، اس میں توسیع، Erasmus پروگرام کے تحت طلباء کے تبادلے اور غریب ممالک میں ترقی میں مدد کے لیے ہم آہنگی فنڈز جیسے اقدامات شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں