ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

جہانگیر ترین گروپ کا پرویز خٹک سمیت دیگر کو شامل کرنے کیلیے رابطوں کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: جہانگیر ترین گروپ نے خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک سمیت دیگر کو شامل کرنے کیلیے رابطوں کا فیصلہ کرلیا۔

جہانگیر ترین گروپ کی جانب سے پی ٹی آئی چھوڑنے والوں اور دیگر سے رابطوں میں تیزی آگئی۔ جہانگیر ترین نے سیاسی رہنماؤں سے رابطے کیلیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

کمیٹی میں عون چوہدری، سردار تنویر الیاس اور اسحاق خاکوانی شامل ہیں۔ کمیٹی ارکان سیاسی رہنماؤں کو ترین گروپ میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق فواد چوہدری اور فردوس عاشق پہلے سےترین گروپ سے رابطے میں ہیں جبکہ سابق سینئر وزیر عبدالعلیم خان گروپ سمیت جہانگیر ترین سے ملاقات کر چکے ہیں۔

گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے صحافی کے سوال پر جہانگیر ترین سے رابطے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا فواد چوہدری رابطے میں ہیں۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت پیشی کے موقع پر صحافیوں نے اسد عمر پر سوالات کی بوچھاڑ کر دی تھی۔ ان سے سوال کیا گیا کہ کیا جہانگیر ترین نے آپ سے کوئی رابطہ کیا؟ جس پر اسد عمر نے جواب دیا کہ جہانگیر ترین نے کوئی رابطہ نہیں کیا لیکن فواد چوہدری رابطے میں ہیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ کوئی دباؤ ہے؟ تو ان کا کہنا تھا کہ یہی دباؤ ہے کہ ہر روز کسی نہ کسی عدالت میں پیش ہو رہا ہوں۔

صحافی نے اسد عمر سے سوال کیا فیصل واوڈا کس کیلیے کام کر رہے ہیں؟ تو ان کا کہنا تھا کہ فیصل سے پوچھیں وہی بتائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں