ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

وزیراعظم کے استعفے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، جہانگیر ترین

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے استعفے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے، استعفیٰ سے متعلق ہم بات سننے کو تیار نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے استعفے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ہے اس میں کوئی دو رائے نہیں ہماری ٹیم نے واضح کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج اپوزیشن کا حق ہے مرضی کا گراؤنڈ دیا گیا ہے، آزادی مارچ کو کہیں نہیں روکا بلکہ سہولتیں دی ہیں۔

- Advertisement -

جہانگیر ترین نے کہا کہ اب مولانا فضل الرحمان اپنا معاہدہ پورا کریں، جوش خطابت میں باتیں آسان ہیں، معاہدے پر بھی لازمی عمل کریں۔

مزید پڑھیں: سب اکٹھے ہو جائیں عمران خان مقابلہ کریں گے: جہانگیر ترین

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہم پر الزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکے، معیشت کو 6 ماہ میں ٹھیک کرنے والوں کی پالیسیوں کا برا حال تھا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان بھی اپوزیشن پر واضح کر چکے ہیں کہ وہ احتجاجی جلسے یا مارچ کرنا چاہیں تو کریں لیکن استعفیٰ نہیں دیں گے، استعفے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔

یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے چند روز قبل کہا تھا کہ وہ یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ عمران خان استعفیٰ دیں گے، اس سے قبل بلاول بھٹو دعویٰ کر چکے ہیں کہ وزیر اعظم استعفے دینے والے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں