اشتہار

جہانگیر ترین ایک بار پھر پاکستان کے سیاسی میدان میں سرگرم، اپنا سیاسی دفتر کھول لیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : سینئر سیاستدان جہانگیر خان ترین نے لاہور میں اپنا سیاسی دفتر کھول لیا، ایک ہفتے میں جہانگیر ترین سے 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات کی ملاقاتیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق سینئر سیاستدان جہانگیر خان ترین ایک بار پھر پاکستان کے سیاسی میدان میں سرگرم ہو گئے اور لاہور میں اپنا سیاسی دفتر کھول لیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے سابق ارکان اسمبلی جنہوں نے حال ہی میں علیحدگی اختیار کی جہانگیر ترین سے رابطہ کیا، گزشتہ ایک ہفتے میں جہانگیر ترین سے 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات کی ملاقاتیں کیں۔

- Advertisement -

خیال رہے اپریل کے آغاز میں اطلاع ملی تھی کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنماؤں کے ایک الگ ہونے والے گروپ نے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کے لیے ایک نئی سیاسی جماعت بنانے کی ‘تجویز’ دی تھی۔

جہانگیر خان ترین گروپ کے اراکین نے افطار ڈنر کے دوران ایک تجویز پیش کی، جس میں پی ٹی آئی کے منحرف گروپوں کے متعدد اراکین اور راجہ ریاض اور عون چوہدری سمیت رہنماؤں نے شرکت کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں