تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارتی وزیر خارجہ بھی فلسطینیوں کے حق میں بول پڑے

کوالالمپور: وزیر خارجہ ایس جے شنکر  نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ فلسطینیوں کو ان کے حقوق اور وطن سے محروم رکھا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے دورہ ملائیشیا پر بھارتی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے روس، یوکرین اور اسرائیل، حماس جنگ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری تنازعہ میں جو بھی صحیح یا غلط ہو لیکن حقیقت یہ ہے کہ فلسطینیوں کو ان کے حقوق اور وطن سے محروم رکھا گیا ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’’7 اکتوبر کو جو ہوا وہ دہشت گردانہ حملہ تھا، کوئی بھی معصوم شہریوں کی موت کو برداشت نہیں کرے گا، لیکن اسرائیل جوابی کارروائی کا جواز پیش کرتا ہے جو کہ سراسر غلط ہے، جوابی کارروائی صرف بین الاقوامی انسانی قانون کے مطابق کی جانی چاہیے‘‘۔

جے شنکر نے کہا کہ ہندوستان نے ہمیشہ اسرائیل فلسطین تنازعہ کے حل کے لیے دو ملکی حل کی حمایت کی ہے، ہمارا موقف ہے کہ فلسطینیوں کے لیے ایک الگ خود مختار ملک ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد منظور کر چکی ہے، جس کی وجہ سے اسرائیل امریکا سے ناراض ہے۔

تاہم اس سے پہلے بھارت نے ہمیشہ اسرائیل کی حمایت کی ہے، حملے کے فوراً بعد وزیرِ اعظم مودی نے اسرائیل کی کھل کر حمایت کی تھی اور کہا کہ بھارت اس کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پیر کو غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرارداد منظور کی تھی، سلامتی کونسل میں ہونے والی ووٹنگ میں امریکہ نے حصہ نہیں لیا جبکہ دیگر 14 کونسل ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔

ادھر فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد منظور ہونے کے باوجود اسرائیلی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی وحشیانہ حملوں میں اب تک 13 ہزار 750 بچے شہید ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -