تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

تیز رفتار گاڑی نے لڑکیوں کو روند ڈالا، ویڈیو نے دل دہلا دیے

بھارت میں تیز رفتار گاڑی نے دو لڑکیوں کو روند ڈالا، حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع جالندھر کے دھنو والی گیٹ کے سامنے شاہراہ پر صبح کے وقت افسوسناک حادثہ پیش آیا، تیز رفتار گاڑی نے سڑک پر کھڑی دو لڑکیوں کو کچل دیا۔

حادثے کے نتیجے میں ایک لڑکی موقع پر ہی ہلاک ہوگئی جبکہ دوسری لڑکی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکیاں سڑک عبور کرنے کے لیے کھڑی تھیں کہ اچانک تیز رفتار گاڑی کا ڈرائیور انہیں کچلتے ہوئے فرار ہوگیا۔

عینی شاہدین کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب دو لڑکیاں پھاٹک کے سامنے سڑک عبور کرنے کا انتظار کررہی تھیں اس دوران ایک تیز رفتار گاڑی لڑکیوں کو کچلتے ہوئے فرار ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق گاڑی پولیس کا سب انسپکٹر چلا رہا تھا، حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ ایک لڑکی جس کی شناخت نوجوت کور کے نام سے ہوئی موقع پر ہی دم توڑ گئی، حادثے میں زخمی ہونے والی لڑکی کی شناخت ممتا کے نام سے ہوئی۔

حادثے کا شکار ہونے والی دونوں لڑکیوں کا تعلق دھنو والی گاؤں سے ہے جو نجی کمپنی میں ملازمت کرتی تھیں۔

جالندھر کے رہائشیوں نے حادثے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی اور پولیس افسر کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

پولیس کمشنر نوہال سنگھ کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد رہائشیوں کے احتجاج کے باعث ہائی وے پر ٹریفک جام ہوگیا، مذکورہ واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -