پیر, فروری 3, 2025
اشتہار

گیس میٹر کے کرایوں میں اضافے کو جماعت اسلامی نے چیلنج کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

جماعت اسلامی نے گیس میٹر کا ماہانہ کرایہ 40 روپے سے بڑھا کر 516 کرنے کا حکومتی فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گیس میٹر کے کرایوں میں اضافے کے خلاف امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے درخواست دائر کر دی۔ سراج الحق نے پٹیشن دائر کرنے کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کروائی۔

انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ لوگوں سے اربوں روپے بٹورنے کی تیاری کی گئی ہے ہماری درخواست غریبوں کو ریلیف دلانے کے لیے ہے۔

عمران خان کی گرفتاری پر سراج الحق نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری پر تلخیاں بڑھ چکی ہیں ملک میں جاری سیاسی بحران مزید بڑھ گیا ہے سیاسی جماعتوں کو بات چیت کے دروازے بند نہیں کرنے چاہیے مل بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔

گیس میٹر کا کرایہ ماہانہ 40 روپے سے بڑھا کر 500 روپے کر دیا گیا

گیس ٹیرف کے بعد ماہانہ میٹر چارجز بھی بڑھا دیے گئے، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گیس میٹر کے کرائے میں یک مشت ناقابل یقین حد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

صارف گیس استعمال نہ بھی کرے تو اسے ہر ماہ کم از کم بل 500 روپے دینا ہوگا، یہ چارجز جنوری 2023 سے لاگو ہوں گے، صارفین کو 3 ماہ کے بقایا جات میٹر، رینٹ اور گیس ٹیرف کی مد میں اضافی دینا ہوں گے۔

ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق یہ اوگرا کا فیصلہ ہے جو لاگو کیا گیا ہے، یہ نومبر دسمبر میں 0.9 کیوبک ہیکٹر سے کم صارفین پر لاگو نہیں ہوگا، کم گیس استعمال والے صارفین میٹر رینٹ سے مستثنیٰ ہوں گے۔

اہم ترین

مزید خبریں