اشتہار

’جماعت اسلامی کو مینڈیٹ ملا ہے ہمارے ساتھ ملکر میئر بنائیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

پیپلزپارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اخلاقی و عددی لحاظ سے پی پی کے پاس اکثریت ہے میئرہمارا آنا چاہیے جماعت اسلامی کو مینڈیٹ ملاہے ہمارےساتھ ملکر میئربنائیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی کے میئر کیلئے متفقہ فیصلہ کرتے ہیں تو شہر کی بہتری ہوگی بلدیاتی الیکشن جیت کرجوہیں وہ علاقوں میں خدمت کرنا چاہتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی کوشش نہیں کی جائے گی کہ کسی کے لوگوں کو توڑا جائے اگر کوئی خود کسی کو سپورٹ کرے تو اس پر کچھ نہیں کیا جاسکتا۔

- Advertisement -

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کل میں پی ٹی آئی کےدوستوں سے ملاقات کروں گا پی ٹی آئی سے بھی بلدیاتی الیکشن میں بڑی زیادتی ہوئی ، اورنگی میں پی ٹی آئی کی جیتی ہوئی یوسی پی پی نےکھالی پی ٹی آئی سےدھاندلی کےمسئلےپربات ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ بات چیت کے دروازے بند نہیں مگر اپنے مینڈیٹ کو نہیں چھوڑیں گے سعیدغنی واضح کہہ چکے دوسری جماعتوں کے جیتنے والے امیدواروں سے رابطے ہیں، میئرکراچی توجماعت اسلامی کاہی آئےگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں