اشتہار

عمران خان کی رہائی پر جمائمہ گولڈ اسمتھ نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی رہائی پر سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کا ردعمل آگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے لکھا کہ ’بالآخر فہم و فراست کی جیت ہوئی ہے۔‘

- Advertisement -

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دیا اور انہیں کل دوبارہ اسلام آبادہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔

سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پرہائیکورٹ فیصلے کیخلاف درخواست پر چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نےسماعت کی، سپریم کورٹ کے بینچ میں جسٹس محمدعلی مظہر اورجسٹس اطہر من اللہ شامل تھے۔

عدالتی احکامات پر عمل کرتے ہوئے عمران خان کو سخت سیکورٹی میں سپریم کورٹ لایا گیا ہے۔

عمران خان کو عدالت میں پیش کیا گیا تو اٹارنی جنرل ، آئی جی اسلام آباد بھی سپریم کورٹ میں موجود تھے۔ کمرہ عدالت میں پہنچنے پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی، آپ روسٹرم پر آجائیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ملک میں آپ کی گرفتاری کے بعد تشدد کے واقعات ہورہے ہیں ہم ملک میں امن چاہتے ہیں یہ بات کی جارہی ہے کہ آپ کےکارکنان غصے میں باہر نکلے ہم آپ کو سننا چاہتے ہیں بتائیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ 9 مئی کو کورٹ میں بائیو میٹرک روم میں موجود تھے جب ایک شخص کورٹ میں آتا ہے تو اس کا مطلب وہ سرنڈر کرتا ہے عمران خان کی گرفتاری غیرقانونی تھی۔

سپریم کورٹ نے عمران خان کو کل ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اسلام آبادہائیکورٹ کا فیصلہ ماننا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں