تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

جمشید اقبال ومسرت چیمہ نے بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا

راولپنڈی: پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنما جمشید اقبال چیمہ اور سابق ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل پریس کلب راولپنڈی میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ نے نو مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کی خبرآئی تو میں جناح ہاؤس کےسامنے پہنچا، کہیں بھی حملے کرنے،جلاؤ گھیراؤ کا کوئی منصوبہ نہیں تھا جب لوگ جناح ہاؤس میں داخل ہوئےتو یہ میرےلیےحیران کن تھا۔

جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ عمران خان کی جانب سےجو بیانیہ بنایاگیا نو مئی کے واقعات اس کا نتیجہ تھا،سینئرقیادت کی جانب سےبیانیےکوروکانہیں گیا جس میں ہمارابھی قصورتھا، ان افسوسناک واقعات کی وجہ سے جمہوریت،سیاست اوراحتجاج کونقصان پہنچا۔

جمشید چیمہ نے کہا کہ سیاست چھوڑ رہے ہیں اس لئے اب پی ٹی آئی سے بھی کوئی تعلق نہیں رہا۔

سابق ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے بھی سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے میاں اور بچوں کی زندگی زیادہ اہم ہے، میرا گیارہ سالہ بیٹا کینسر کی جنگ لڑرہا ہے، اس وقت جو پاکستان میں ہورہا ہے وہ قابل تحسین نہیں۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ سیاست میں اس لیےآئےتھے کہ پاکستان کیلئے کچھ کرسکیں، نو مئی میری زندگی کا تلخ دن رہا کاش نو مئی کا دن پاکستان کی سیاست سےبھلاسکیں۔

انہوں نے کہا کہ قمرجاوید باجوہ سےمتعلق جو بھی بات ہوئی ادارے سےمتعلق نہیں تھی، عمران خان سےمیری گیارہ مرتبہ لینڈلائن کےذریعےبات ہوئی ہے ہم دونوں کے علم میں تھا کہ لینڈ لائن ریکارڈ ہوتی ہے،عمران خان کوجب عدالت سےاٹھایا گیا وہ اپنی فیملی کیلئےبہت پریشان تھے۔

واضح رہے کہ اب سے تھوڑی دیر قبل جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کے نظر بندی آرڈر منسوخ کئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ملیکہ بخاری کا تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان

اس سے قبل ملیکہ بخاری نے بھی پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں، فوجی تنصیبات پر حملے، یادگار شہدا کی بے حرمتی کی گئی۔

ملیکہ بخاری نے کہا کہ چاہتی ہوں بحیثیت وکیل ملک کی خدمت کرتی رہوں، میں اپنی فیملی اور پروفیشن کو وقت دینا چاہتی ہوں۔

Comments

- Advertisement -