تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاکستان ڈیفالٹ کرے گا نہ کرنے دینگے، احسن اقبال

جامشورو: وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ملک سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو بھگانے کی سازش کی جارہی ہے، واضح کردوں کہ پاکستان نہ ڈیفالٹ کرے گا نہ کرنے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق دورہ سندھ کے موقع پر جامشورو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان قومی اسمبلی کو غیرمستحکم کرنا چاہتے تھے، ہم نے مشکل فیصلے کرکے ملک کی معیشت کو بہتر کیا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ملک سےبین الاقوامی سرمایہ کاروں کو بھگانے کی سازش کی جارہی ہے سیاسی مخالفین کو کہہ رہا ہوں کہ پاکستان نہ ڈیفالٹ کرے گا نہ کرنے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ‘جو بھی مشکل فیصلے کرے گا اسے سیاسی قیمت ادا کرنا ہوگی

کراچی کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات نے ثابت کیا ریاست نہیں سیاست بچانےکی بات ہے،کراچی کو پاکستان کا د ماغ کہا جاتا ہے مگر اس جماعت کو کراچی نے مسترد کیا جس نے عوام کیلئےمشکلات پیدا کیں۔

نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہمین یقین ہے کہ نواز شریف واپس آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے اگلےالیکشن نئی مردم شماری کے تحت ہوں، پہلی بار ڈیجیٹل مردم شماری اپریل میں ہونے جاری ہے،اپریل میں مردم شماری ہوئی تو پھر الیکشن اکتوبر 2023 میں ہونگے۔

Comments

- Advertisement -