پیر, فروری 3, 2025
اشتہار

’معلوم ہے صحافی جان محمد مہر کےقاتل کہاں ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

نگران وزیرداخلہ سندھ حارث نواز نے کہا ہے کہ معلوم ہے صحافی جان محمد مہر کےقاتل کہاں ہیں جلد گرفتار کریں گے۔

سکھر میں آئی جی سندھ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ امن و امان سےمتعلق سندھ کے مختلف اصلاع کا دورہ کر رہا ہوں ہمارا مقصد سندھ کے عوام کوتحفظ دینا ہے۔

صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کے 3 اہم سہولت کار گرفتار

انہوں نے کہا کہ ڈاکوؤں کو کہہ رہے ہیں کہ ہتھیار ڈال دیں سندھ میں قبائلی سسٹم ہےجہاں کرائم ہو گا تو سردار کو گرفتار کریں گے گھوٹکی میں پولیس اور رینجرز نے مغوی کو بازیاب کرایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم انٹیلی جنس بیس اور ٹارگٹڈآپریشن کریں گے ڈاکواپنی فیملیز کے ساتھ کچے کے علاقوں میں موجود ہیں ہماری کوشش ہےدونوں اطراف نقصان کم ہو۔

علاوہ ازیں صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کے اہم سہولت کار سمیت مزید 3 ملزمان کو کچے سے گرفتارکرلیا گیا، ایس ایس پی سکھر کا کہنا ہے کہ جان محمد مہر کے قاتلوں کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں