تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

ایمن خان کو جنت مرزا کو مشورہ دینا مہنگا پڑ گیا

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے میک اپ پر بولنے پر اداکارہ ایمن خان کو کرارا جواب دے دیا۔

ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان نے ایک انٹرویو کے دوران جنت مرزا کو میک اپ کم کرنے کا مشورہ دیا تھا جس پر جنت مرزا نے خاموشی توڑ دیں۔

جنت مرزا نے ٹک ٹاک بناتے ہوئے ایمن خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تمہیں کوئی حق نہیں پہنچتا کسی کی نجی زندگی میں بولنے کا، آپ کو کس نے اتھارٹی دی کہ کسی کی نجی زندگی میں مداخلت کریں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jannat Mirza 🦋 (@jannatmirza_)

واضح رہے کہ گزشتہ روز اداکارہ ایمن خان نے ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کو کم میک کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

انہوں نے میزبان کی جانب سے ساتھی شخصیات باالخصوص جنت مرزا کو مشورے دینے کا کہا تو ایمن خان نے بغیر کسی تکلف شخصیات کو مشورے دیے اور جنت سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزا کو کم میک استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔

خیال رہے کہ جنت مرزا پاکستان کی سب سے مشہور ٹک ٹاک اسٹار ہیں جب کہ ویڈیو اور تصویر شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر بھی ان کے 30 لاکھ سے زائد چاہنے والے ہیں۔

Comments

- Advertisement -