تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

جنت مرزا نے منگنی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

کراچی: معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنی منگنی کی خبروں کی تردید کردی۔

پاکستان میں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے منگنی کی خبروں کی تردید انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے کی۔

جنت مرزا نے اپنے قریبی دوست اور ٹک ٹاک اسٹار عمر بٹ کے ساتھ تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’ہماری منگنی نہیں ہوئی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’جب میری منگنی ہوگی تو مداحوں کو ضرور بتاؤں گی، فی الحال ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔‘

یاد رہے گزشتہ چند دنوں سے انسٹاگرام سمیت سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر یہ افواہیں زیر گردش تھیں کہ جنت مرزا نے عمر بٹ سے منگنی کرلی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Jannat Mirza 🥀✨ (@jannatmirza_)

دوسری جانب ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک 15 ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔

انسٹاگرام پر بھی جنت مرزا کے اکاؤنٹ کو صارفین کی بڑی تعداد نے فالو کیا ہوا ہے۔

انسٹاگرام پر جنت مرزا کے دو اعشاریہ ایک ملین یعنی 21 لاکھ فالوورز ہیں جبکہ انسٹاگرام پر انہوں نے ایک ہزار سے زائد پوسٹس کی ہوئی ہیں جن میں اُن کی دلکش تصویریں اور ٹک ٹاک ویڈیوز شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -