اشتہار

جاپان کے وزیراعظم کی تقریر کے دوران بم دھماکا ، حملہ آور گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو : جاپان کے وزیراعظم کی تقریر کے دوران دھماکا ہوا، حملے میں جاپانی وزیراعظم محفوظ رہے تاہم حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جاپان کے وزیراعظم کی تقریر کے دوران اسموک بم سے حملہ کیا گیا ، جس کے بعد ہر طرف دھواں پھیل گیا اور تقریب میں بھگدڑ مچ گئی۔

حملے میں جاپانی وزیراعظم محفوظ رہے اور سکیورٹی اہلکاروں نے وزیراعظم کو حفاظتی حصار میں لینے کے بعد تقریب سے باہر نکال لیا۔

- Advertisement -

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان کے شہر وکایامہ میں وزیراعظم فومیو کیشیدہ تقریر کر رہے تھے کہ اچانک ایک شخص نے دھوئیں والا بم پھینک دیا تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو دبوچ لیا۔

پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لینے کے بعد فوری طور پر معاملے کی تحقیقات کاآغازکردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم کے نزدیک نامعلوم شخص نے پائپ کی طرح کی کوئی چیز پھینکی گئی تھی۔

یاد رہےگزشتہ جولائی میں جاپان کے سابق وزیراعظم شینزو ایبے کو ریلی میں تقریر کے دوران گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا تاہم پولیس نے ملزم کو جائے وقوعہ سے گرفتار کر لیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں