تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دوران پرواز پائلٹ فالج کے حملے سے بیہوش

ٹوکیو: پیرس سے ٹوکیو جانے والی جاپانی ایئرلائن کے جہاز کا پائلٹ دوران پرواز فالج کے حملے سے بیہوش ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے کو روس میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

جاپان کی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق جاپان کی آل نیپون ایئرویز کی پرواز این ایچ 216 رجسٹریشن جے اے 814 اے کے بوئنگ 787-8 ڈریم لائنز کے ذریعے پیرس سے ٹوکیو کے ہنیدا ایئرپورٹ کے لیے جارہی تھی کہ کپتان فالج اٹیک کے باعث بیہوش ہوگیا۔

پرواز کے فرسٹ افسر نے ہنگامی صورت حال کا اعلان کیا اور پرواز کا رخ قریبی ہوائی اڈے کی طرف موڑنے کا فیصلہ کیا، جہاز میں عملے کے صرف 7 ارکان سوار تھے۔

رپورٹ کے مطابق طیارے کو روس کے نووسیبیر سک ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا اور فرانس سے روانگی کے 7 گھنٹے 8 منٹ بعد اے این اے کی پرواز نے محفوظ لینڈنگ کی۔

طیارے کے پائلٹ کو فالج کے اٹیک کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: دوران پرواز ’بلی‘ کا پائلٹ پر حملہ

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سوڈان کے دارالحکومت خرطوم ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والی پرواز کے پائلٹ پر بلی نے اچانک حملہ کردیا تھا۔

ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران تمام مسافر محفوظ رہے تھے اور خوش قسمتی سے کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا، بلی کو بھی پکڑ کر حکام کے حوالے کردیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -