تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پرل ہاربر کی تباہی "جاپان نے بےمعنی جنگ چھیڑی تھی”

ٹوکیو : 80سال قبل جنگ عظیم دوئم میں تباہی کا نشانہ بننے والی بندرگاہ پرل ہاربر میں اس وقت تعینات جاپانی ملاح کا کہنا ہے کہ جاپان نے ایک بےمعنی جنگ چھیڑی تھی۔

جاپان کی سابق شاہی بحریہ سے تعلق رکھنے والے ایک فوجی اہلکار نے80 سال قبل پرل ہاربر میں امریکی بحری اڈے پر حملے سے متعلق اپنے تجربات بیان کیے ہیں، وہ اب جنگ سے بچنے کے لیے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔

ناگانُوما ہاجیمے نے جن کی عمر اِس وقت101 برس ہے، سات دسمبر1941 کو ہوائی میں واقع پرل ہاربر پر حملے میں حصہ لیا تھا وہ اُس وقت جاپان کی شاہی بحریہ کے طیار بردار جہاز "کاگا” پر ایک مکینک کی حیثیت سے تعینات تھے۔

جاپانی نشریاتی ادارے این ایچ کے نے حملے کو 80 سال مکمل ہونے کے تناظر میں ان سے انٹرویولیا اور ان کے خیالات جاننے کی کوشش کی۔

ناگانُوما ہاجیمے نے بتایا کہ کاگا کے کپتان نے بحرالکاہل میں ہوائی کی سمت سفر کے دوران عملے کو پرل ہاربر پر حملے کے منصوبے سے آگاہ کیا تھا، ان کے مطابق کپتان نے عملے کو اچانک بتایا کہ جاپان، امریکہ اوربرطانیہ کے خلاف اعلان جنگ کرے گا۔

A Sailor's Story of Heroism and Survival at Pearl Harbor | World War 2.0

جناب ناگانُوما نے کہا کہ پہلے پہل یہ سن کر وہ بہت حیران ہوئے کیونکہ وہ حقیقتاً جنگ شروع ہونے کی توقع نہیں کررہے تھے۔ تاہم وہ اُس وقت کو یاد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ چونکہ لوگوں کے ذہنوں پر عسکری سوچ  غالب تھی اس لیے وہ بھی اپنے ملک کی خاطر لڑنے کے لیے تیار تھے۔

سابق فوجی کے مطابق انہیں جنگ عظیم دوم کے خاتمے کے بعد احساس ہوا کہ جاپان نے ایک بے معنی جنگ چھیڑی تھی، اور وہ اپنے تجربے کی بنیاد پر لوگوں کو جنگ کی ہولناکیوں اور حماقت کے بارے میں بتانا چاہتے ہیں۔

جناب ناگانُوما نے پرل ہاربر پر حملے سے متعلق اپنی یادیں بھی لکھی ہیں جو وہ اپنے رہائشی مقام فُوکُواوکا شہر کی مقامی لائبریری کو عطیہ کرچکے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ جنگ سے بچنے کے لیے دیگر تمام باتوں سے زیادہ ضروری چیز دوسروں کا نکتہ نظر سمجھنا اور بات چیت کرنا ہے۔

Pin by frank hahn on pearl harbor | Pearl harbor attack, Pearl harbor,  Pearl harbor hawaii

یاد رہے کہ جاپان نے1941 میں دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکی بندرگاہ پرل ہاربرپرحملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں2400امریکی ہلاک ہوگئے تھے۔ امریکہ جنگِ عظیم دوئم میں باقاعدہ شریک نہیں تھا تاہم اس حملے کے بعد امریکہ دوسری جنگ عظیم میں با قاعدہ شامل ہوا۔

واضح رہے کہ 6 اگست 1945 کو جنگ عظیم دوئم کے موقع پر امریکہ نے جاپان کے شہر ہیروشیما پر دنیا کا پہلا جوہری حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 140000 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ابھی جاپانی قوم پہلے حملے سے ہی سنبھل نہ پائے تھے تھے کہ دو دن بعد “ناگاساکی ” پر جوہری بم برسا دیے گئے،جس میں 74000افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

دونوں شہروں میں ہونے والے فضائی جوہری حملوں میں لاکھوں افراد زخمی اور سیکڑوں معذور ہوگئے تھے،جب کہ جوہری اثرات سے جڑی کئی بیماریاں نسل در نسل اب تک منتقل ہو رہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -