ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

مستقبل کی فکر؟ جاپانی ٹائر ساز کمپنوں کا اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو: جاپانی ٹائر ساز کمپنیوں نے مستقبل میں خود کار ڈرائیونگ نظام سے منسلک ہونے کے لئے بڑا قدم اٹھالیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپان میں ٹائر بنانے والی معروف کمپنی برج اسٹون نے ہوا کے بغیر ٹائر کی تیاری پر کام شروع کررکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد گاڑیوں کی صنعت میں ہونے والی نئی پیش رفت کے جواب میں ٹیکنالوجی کی مدد سے ایسے تجربات کرنا ہے جو مستقبل میں خودکار ڈرائیونگ اور ماحول دوست نظام کا حصہ بن سکتی ہیں۔

- Advertisement -

کمپنی حکام کا کہنا ہے کہ یہ ٹائر ایک فروغ پاتے معاشرے کا حصہ بن سکتے ہیں کیونکہ ان کے تھریڈ کو کئی بار تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماسکو ایکسچینج میں ترک لیرا کی ٹریڈنگ

سُومیتومو ربڑ انڈسٹریز کے تیار کردہ اس نظام کا مقصد ڈرائیور کو گاڑی کے ٹائروں کی حالت سے متعلق فوری طور پر معلومات فراہم کرنا ہے،یہ نظام گاڑی چلنے کے دوران بھی ٹائر کے دباؤ، گھساؤ اور دیگر حالات کی نشاندہی کرتا ہے۔

سُومیتومو ربڑ رواں مالی سال میں اس نظام کو تجارتی استعمال میں لانے کا ارادہ رکھتا ہے اور حکام مطمئن ہے کہ جب خود کار ڈرائیونگ گاڑیوں کو استعمال میں لایا جائے گا اس وقت تک ڈیٹا تک رسائی ریموٹ کے زریعے ممکن ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ جاپان میں برقی گاڑیوں کے استعمال کی آزمائش شروع ہوچکی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں