اشتہار

جشن ولادت نبی ﷺ کی تیاریاں‘ شہر شہر میلاد کی محافل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور/کراچی/کوئٹہ/پشاور : آقائے دو جہاں ﷺ کی ولادت کے سلسلے میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں جشن کی تیاریاں عروج پر ہیں‘ 12 ربیع الاول سے ایک روز قبل پاکستان کے تمام ہی شہروں کے گلی کوچے برقی قمقموں سے سجا دیے گیے اور میلاد کی محافل کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کے موقع پر عقیدت مندوں کی نگاہیں بارہویں کے چاند پر لگی ہوئی ہیں‘ آمنہ کے چاندﷺ کی آمد کا جشن ملک کے طول و عرض میں منایا جا رہا ہے۔ شہر شہر، گلی گلی برقی قمقموں سے سجا دیئے گئے۔ سب سے اعلیٰ، سب سے اجمل، سب سے افضل، سب سے اکمل، تمام کلمات رحمت اللعالمین کی شان کو بیان کرنے سے قاصر ہیں۔

عاشقان مصطفیٰﷺ عقیدت کے پھول نچھاور کر رہے ہیں اور نعتیہ محافل میں چاند کا نور پھیلا رہے ہیں‘ کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد سمیت ملک بھر میں گلیوں، بازاروں، عمارتوں اور مساجد کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

پڑھیں: ’’ پانچ مقبول ترین نعتیں ‘‘


 سرور کونین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا جشن ولادت منانے کے لئے بچے، بڑے سبھی پرجوش نظر آ رہے ہیں۔ ایک طرف جہاں گھروں میں محافل نعت و درود و سلام کا انعقاد کیا جا رہا ہے وہیں رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گلہائے عقیدت بکھیرنے کیلئے مختلف تنظیمیں بھی محافل سجا رہی ہیں۔

کراچی میں مختلف جماعتوں کی جانب سے عید میلاد النبیﷺ کا مرکزی جلوس بولٹن مارکیٹ سے نکالا جائے گا جس کے لئے ایم اے جناح روڈ پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

چنیوٹ میں انیس ہزار پاؤنڈ کا کیک تیار کیا گیا ہے اور اس کی تیاری میں دیسی گھی اور خشک میوہ جات کا استعمال کیا گیا ہے۔  عید میلاد النبیﷺ پر ملک بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں لاہور میں پولیس نے فلیگ مارچ بھی کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں