تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

جاوید میانداد نے وزیراعظم سے معذرت کر لی

لیجنڈری بیٹسمین جاوید میانداد نے وزیراعظم پر لگائے گئے سنگین الزامات اور سخت بیان پر معافی مانگ لی۔

ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد نے عمران خان سے متعلق اپنے ریمارکس پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کی دل آزاری نہیں کرنا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا اگر میں نے کسی کو ناراض کیا ہے تو اپنے الفاظ سے معذرت کرتا ہوں ، خاص طور پر وزیر اعظم سے کیونکہ میں انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی کارکردگی پر ناراض تھا۔

جاوید میانداد نے کہا کہ میں وزیراعظم عمران خان سمیت دنیا بھر میں کرکٹ کے شائقین کی دل سے عزت و احترام کرتا ہوں، میرے ریمارکس سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو معذرت کرتا ہوں۔

گزشتہ دنوں اپنے یوٹیوب چینل پر پی سی بی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا تھا کہ ایسے لوگوں کو بورڈ میں اعلیٰ عہدوں پر رکھا گیا ہے جنہیں کرکٹ کا کچھ پتہ نہیں، بیرون ملک سے لا کر اہم منصب پر انہیں بٹھا دیا، اس معاملے پر وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کروں گا۔

Comments

- Advertisement -