تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

جاوید میانداد نے بابر اعظم سے متعلق کیا کہا؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان و لیجنڈ بیٹر جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ اس وقت بابر اعظم کو درست مشورے دینے والا کوئی نہیں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ اس وقت بابر اعظم کو سمجھانے، بتانے اور درست مشورے دینے والا کوئی نہیں۔

غیرملکی کوچز سے متعلق جاوید میانداد نے کہا کہ غیرملکی کوچز پاکستان سے مخلص نہیں ہوتے وہ صرف پیسوں کے لیے یہاں آتے ہیں۔

واضح رہے کہ جاوید میانداد کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پی سی بی کی جانب سے گرانٹ بریڈ برن کو ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

پی سی بی نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ کا اعلان گزشتہ دنوں کیا گیا تھا۔

پی سی بی کے مطابق ریحان الحق منیجر اور گرانٹ بریڈبرن ہیڈ کوچ ہوں گے جب کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمان ہیڈکوچ کے معاون ہوں گے۔

اینڈریو پیوٹک بیٹنگ کوچ، عمر گل بولنگ کوچ، کلف ڈیکن فزیو ہوں گے۔ ڈرکس سائمن کنڈیشنگ کوچ، طلحہ اعجاز اینالسٹ، احسن ناگی میڈیا منیجر ہوں گے۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین 5ٹی 20اور 5ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے سیریز کا آغاز 14 اپریل سے لاہور سے ہوگا، ٹی 20میچز رات 9بجے ،ون ڈے میچز دوپہر ساڑھے 3بجےشروع ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -