اشتہار

سائرہ کے ساتھ صدف کی بیٹی، جاوید شیخ نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار جاوید شیخ نے سائرہ یوسف کو پاکستانی معاشرے کی تمام خواتین کے لیے مثال قرار دے دیا۔

سینئر اداکار جاوید شیخ نے اے آر وائی ڈٰیجیٹل کے پروگرام ’شان سحور‘ میں شرکت کی اس دوران انہوں نے خاندان میں ہونے والی طلاقوں سے متعلق گفتگو کی اور سائرہ یوسف، شہروز سبزواری کا بھی ذکر کیا۔

جاوید شیخ نے کہا ‘ہمارے خاندان کی ایک بروکن فیملی سائرہ اور شہروز ہیں، شہروز نے صدف سے دوسری شادی کرلی اب ان کی اپنی بھی بیٹی (زہرا) ہے، یہ صورتحال سائرہ کے لیے بہت مشکل ہے کہ وہ اپنی بیٹی نوریح کو ان کے گھر بھیجے یا نہیں’۔

- Advertisement -

اداکار نے کہا ‘اس قسم کی صورتحال میں جس طرح سائرہ نے رویہ اپنایا وہ ناقابلِ یقین ہے، میں حیران ہوں جس طرح سے ان دونوں بچیوں میں ایک دوسرے کے لیے پیار ہے، اس کا سارا کریڈٹ سائرہ کو جاتا ہے’۔

جاوید شیخ نے حال ہی میں پیش آئے ایک قصے کے بارے میں بتایا کہ ‘میں شاپنگ پر گیا تو دیکھا سامنے سے سائرہ آرہی ہے، اور دونوں بچیاں نوریح اور زہرا اس کے ساتھ تھیں، یہ بہت بڑی بات ہے اور سائرہ کا دل ہے کہ وہ صدف کی بیٹی کو اپنی بیٹی کے ساتھ لے آئی’۔

اداکار نے مزید کہا ‘ہم باہر نکلے تو زہرا میری گود میں آگئی اور نوریح بھی ساتھ کھڑی تھی، سائرہ نے مجھ سے کہا آپ کھڑے ہوں ماموں میں آپ کی تصویر لیتی ہوں اور پھر میں شہروز کو بھیجوں گی’۔

واضح رہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی اکتوبر 2012 میں شادی ہوئی لیکن فروری 2020 میں دونوں کی طلاق ہوگئی تھی، سائرہ اور شہروز کی ایک بیٹی نوریح ہے۔

بعد ازاں مئی 2020 میں شہروز نے ماڈل صدف کنول سے شادی کا اعلان کیا تھا، جوڑے کے ہاں اگست 2022 میں بیٹی ‘زہرا’ کی پیدائش ہوئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں